جمعہ 1 مئی 2026 - 18:38
منصف اہلِ صحافت نے جنگِ رمضان میں امریکی رعب و دبدبہ کو خاک میں ملا دیا

حوزہ / آیت اللہ سعیدی نے دشمن کے ساتھ میڈیا جنگ کی صف اول میں قلم اور کیمرے کے ہتھیار سے لیس صحافیوں کی استقامت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اہلِ صحافت اس جنگ میں دشمن کی شدید میڈیا بمباری کے مقابلے میں بہادری سے ڈٹے رہے، دشمن کے جرائم کو روایت کیا اور مغرب میں امریکی جعلی رعب کو خاک میں ملا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے قم کے سفیر کیمپ (یکپارچہ میڈیا کمانڈ سینٹر) کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں جو شبستان امام خمینی(ره) کے محراب ہال میں منعقد ہوئی، کہا: خداوند متعال قرآن کریم میں اہلِ صحافت کو مومنین کے طور پر یاد کرتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ تمہاری روایات، باتوں اور رپورٹوں کو "قول سدید" سے مزین ہونا چاہیے تاکہ اس میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تقویٰ انسان مومن کی جان اور روح میں جگہ پکڑے، کہا: اگر تقویٰ نہ ہو تو انسان کی لغزشیں بہت زیادہ ہوں گی۔

آستان مقدس حضرت معصومہ(س) کے متولی نے مزید کہا: یہ ہمارے اہلِ صحافت کا اعزاز ہے کہ آج مغربی میڈیا اور صہیونی حکومت کے حلقے کہتے ہیں کہ صحیح خبر جمہوریہ اسلامی سے سننی چاہیے۔

انہوں نے کہا: آج ہم سب راویانِ حماسہ و خون اور پاسدارانِ حقیقت کی جنگ رمضان کی تعریف کرتے ہیں۔ آپ اہلِ صحافت نے ایرانی قوم کی طاقت کے اظہار میں اہم کردار ادا کیا اور اب بھی بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

آیت اللہ سعیدی نے دشمن کے ساتھ میڈیا جنگ کی صفِ اول میں قلم اور کیمرے کے ہتھیار سے لیس صحافیوں کی استقامت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اہلِ صحافت تیسری تحمیلی جنگ میں دشمن کی شدید میڈیا بمباری کے تحت بہادری سے ڈٹے رہے، دشمن کے جرائم کو نقل کیا اور مغرب میں امریکہ کے جعلی رعب کو خاک میں ملا دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha